Hame raas na aayi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Mir Mohsin Ali
عاشور کو مقتل میں تھی صدا
ہمیں راس نہ آی کربوبلا
کہتی تھی بلک کر اک دکھیا
عاشور کو مقتل میں تھی صدا
ہمیں راس نہ آی کربوبلا
اے پالنے والے مجھکو بتا
زانو پہ سر ہے بیٹے کا
جسے پیس کے چکی پالا تھا
جبریل نے جھولا جھلایا تھا
اب شمر کا خنجر سوکھا گلا
لیتے تھے رسول اللّہ بوسہ
ہمیں راس نہ آی۔۔۔
کس شان سے کنبہ آیا تھا
میرا شیر سمیٹا لایا تھا
بازو جو کٹے مشکیزہ چھدا
سوتا ہے ترای پہ تنہا
جو بھای کو کہتا تھا آقا
دنیا نے دیکھی ایسی وفا
ہمیں راس نہ آی۔۔۔
برچھی کھا کر اکبر نے کہا
جب تیر لگا اصغر نے کہا
جب گرز لگا غازی نے کہا
تقسیم ہوے قاسم نے کہا
اک بات رلاتی ہے آقا
ماں بہنیں ہونگی بے پردہ
ہمیں راس نہ آی۔۔۔
گھیرے ہوے فوج باطل ہے
بابا سینے پر قاتل ہے
یہ ظلم کی کونسی منزل ہے
اک ماں پہ کتنی مشکل ہے
یہ بیٹا آپ ہی کا دل ہے
جسے دیکھ کے روتا ساحل ہے
ہمیں راس نہ آی۔۔۔
یہ عرش بری سے آی صدا
اے میرے پیاسے لوٹ کے آ
راضی ہے تجھ سے تیرا خدا
وعدہ جو کیا تھا پورا ہوا
پھر شمر کے خنجر نے یہ کہا
میں ہارا جیتا صبر تیرا
ہمیں راس نہ آی۔۔۔
اے بی بی محسن کی ہے دعا
زندہ رہے ماتم دار صدا
اور ہوتا رہے نوحہ تیرا
نظروں میں رہے بس کربوبلا
بچپن سے ہمیں یہ درس ملا
بخشش کے لیےء ہے اشک عزا
اب دیدو حسین کا کچھ صدقہ
ہمیں راس نہ آی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.