Qasim Ki Mehndi Akbar Ka Sehra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Shahbaz Haideri
افسوس بن میں لوگوں نے لوٹا قاسم کی مہندی اکبر کا سہرا
رو رو کے بولیں لیلی سے فروہ قاسم کی مہندی اکبر کا سہرا
قاسم کا مہندی میں خوں ملا ہے
اکبر کا سہرا بکھرا پڑا ہے
یوں دیکھ کر تو مر جاتی صغری
ماؤں کے دل میں ارماں تھے جتنے
ٹکڑے ہوئے ہیں بیٹوں کے اتنے
پامال ہوتے ماؤں نے دیکھا
لیلی و فروہ کو سینے لگا کر
کہتی تھی زینب آنسو بہا کر
عباس ہوتا تو یوں نہ ہوتا
بقیعے سے آ کر اک ماں پکاری
رو رو کے کرتی تھی آہ و زاری
اے شامیوں مت پامال کرنا
رخصت کا گھر سے جب وقت آیا
ماؤں کے غم نے شہ کو رلایا
نہ بھول پاؤں گا بولے یہ مولا
وا غربتا کی دے کر صدائیں
روتی ہیں سارے نبیوں کی مائیں
جب خاک اڑا کر کہتی ہیں زہرا
شہباز بیٹوں کو سہرا لگانا
ہاتھوں پہ ان کے جو مہندی رچانا
کہتا اسد ہے مت بھول جانا
لیلی و فروہ کو تھے ستاتے
ہنس ہنس کے بیٹوں کے سر دکھاتے
کہتے تھے شامی لہرا کے نیزہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.