Haye Mara Gaya Abbas Ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Hussain Raza Kazmi
بین تھا شہ کا ہے یوں مارا گیا عباس کو
بعد قاسم ٹکڑے ٹکڑے کر دیا عباس کو
زین جب عباس نے گھوڑے کی رن میں چھوڑ دی
بولے شہ میری کمر تیری قضا نے توڑ دی
کر دیا مجھ سے لعینوں نے جدا عباس کو
قتل گر عباس ہو جائے تو کیا جی پائے گا
جیتے جی شبیر تو صحرا میں ہی مر جائے گا
مار دو اب کہتے تھے سب اشقیا عباس کو
دو صدا غازی کو زینب دیکھے وہ برقعے لٹے
ہے کہا عباس ہنس ہنس کر لعیں کہنے لگے
کہتے تھے سادات بہنوں کی ردا عباس کو
لاش اٹھوا دو میرے عباس کی آؤ ذرا
اکبر و قاسم کو شہ رو رو کے دیتے تھے صدا
خاک پر جب زین سے دیکھا گرا عباس کو
کٹ گئے بازو علم نہ خاک پر گرنے دیا
سر کٹا کر اپنا، سر شبیر کا اونچا کیا
حشر تک روتی رہے گی اب وفا عباس کو
جب لگیں تلواریں رن میں ہاتھوں پر شبیر کو
سامنے آ کر کسی ظالم نے مارا تیر تو
رو کے شہ نے یاد اسے لمحے کیا عباس کو
خاک اڑاتیں بین کرتیں دریا کی جانب اسد
دے صدائیں یاعلی کی کہتی تھیں وہ المدد
دیکھتی تھیں جب تڑپتا فاطمہ عباس کو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.