Yaad Aate Hain Tumhein Dekh Ke Nana Akbar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Zeeshan Moorvi
یاد آتے ہیں تمہیں دیکھ کے نانا اکبر
دیکھ لوں تم کو میں جی بھر کے تو جانا اکبر
ماں کو ارمان ہے کہ دولہا بنا لے تم کو
سہرا اک بار ذرا سر پہ سجانا اکبر
غم نہیں یہ کہ چلے جاؤ گے مقتل کی طرف
غم ہے کہ تم نے نہیں لوٹ کے آنا اکبر
آخری بار میں نانا کی زیارت کر لوں
سر پہ دستار پہن کر یہ دکھانا اکبر
جیسے در فاطمہ زہرا کا گرایا ویسے
کلمہ گویوں نے تمہیں زیں سے گرانا اکبر
وقت آخر کہا اکبر نے سسک کر بابا
کہتی تھی صغری مجھے بھول نہ جانا اکبر
گھٹنیوں چلتے ہوئے کہتے تھے رو کر شبیر
کتنا مشکل ہے تیری لاش تک آنا اکبر
کربلا میں کرو ذیشان و اسد کو بھی طلب
خون ہم نے ہے تیرے غم میں بہانا اکبر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.