Qabar Mein Ahmed Mursal Ko Sataya Kis Ne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Haji Ansar Party
قبر میں احمد مرسل کو ستایا کس نے
فاطمہ زہرا کو دربار بلایا کس نے
نام نہ لینے سے چھپ جائے گی تاریخ بھلا؟
جلتے دروازے کو زہرا پہ گرایا کس نے
جس کے دروازے پہ جھکتے ہیں ملائک آ کے
اس کی گستاخی کا منصوبہ بنایا کس نے
ہاتھ میں لے کے چلی فاطمہ تحریر نبی
چاک کرنے کے لیے ہاتھ بڑھایا کس نے
آئے حسنین و علی حق کی گواہی کے لیے
حق بجانب تھے تو خاموش کرایا کس نے
المیہ باغ فدک بعد محمد کے ہوا
زہر خاتون کے بابا کو پلایا کس نے
جس کی نعلین کے صدقے سے فہم ہو حاصل
اس پہ ہذیان کی تہمت کو لگایا کس نے
پوچھ فیاض فقط اتنا ستمگر سے سوال
آل احمد پہ ستم ڈھانا سکھایا کس نے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.