Aap Par Salam Zainab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Mesum Abbas
بعد شہ کربلا آپ نے پورا کیا کتنا بڑا کام زینب
قتل ہو چکا علی کا لال جب فرات پر
بیبیوں کے بین چھا رہے تھے کائنات پر
ساری ذمہ داریاں اٹھائیں اپنی ذات پر
بیبیاں گھبرا گئیں پہرے پہ آپ آگئیں
جب جلے خیام زینب
ماں سے جو کیا تھا وعدہ خوب وہ نبھایا
ساتھ ساتھ بھائی کے رہی ہیں بن کے سایہ
کام جو کوئی نہ کر سکا وہ کر دکھایا
کرب و بلا بھائی نے فتح کی اور آپ نے
فتح کیا شام زینب
کیسے کیسے امتحان بی بی آپ نے دیئے
کربلا کے دشت سے اسیر ہو کے جب چلے
آپ ہی تو آسرا تھیں اہل بیت کے لیے
غم میں گرفتار تھیں ہائے پھر بھی علمدار تھیں
کربلا سے شام زینب
مثل شاہ دیں نگاہیں ظلم سے ملائیں تھیں
فوجیں جس گھڑی خیام لوٹنے کو آئیں تھیں
عابد حزیں کو آپ ہی بچا کے لائیں تھیں
دیکھ کے یہ حوصلہ کہہ رہے تھے مرحبا
خود شہ انام زینب
زندگی کو وقف کر دیا خدا کے نام پر
دونوں لاڈلے فدا کیے وفا کے نام پر
ایک ایک اشک شاہ کربلا کے نام پر
خطبہ کچھ ایسے دیا ہاں ظلم کو رسوا کیا
یہ صدا عام زینب
کیوں نہ احترام آپ کا ہو خاص و عام میں
آپ ہیں شریک کار مقصد امام میں
پہلی مجلس حسین وہ بھی قید شام میں
کوئی نہیں ہو سکا بانی فرش عزا
صرف ہے ایک نام زینب
آپ کی عطا جو ہو تو چھو لیں آسمان سب
سارے ذاکرین نوحہ خوان و سوز خوان سب
میثم اور مظہر عابدی کریں بیان سب
کار نمایاں سبھی آپ کی لاچارگی
آپ کا مقام زینب
بھائیوں کو ہر گھڑی رکھا دعا کے سائے میں
آپ کا یہ صبر و حوصلہ جفا کے سائے میں
ہے خدا کا دین آپ کی ردا کے سائے میں
شکریہ کہتے رہیں آپ کو سجدہ کریں
آپ کے غلام زینب
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.