Ae Shah e Karbala Khwahish e Azadari
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Syed Hasan Ali Baqari
اے شاہ کربلا زہرا کا واسطہ
ہر ماتمی کی ہے مولا یہی دعا
مرنے سے پہلے پھر اک بار کربلا مولا ہمیں بلا
پیاسہ گلا جہاں پر اصغر کا کٹ گیا
برچھی سے سینہ جس جا اکبر کا پھٹ گیا
دیں آ کے اس جگہ ہم پرسہ خون کا مولا ہمیں بلا
دل رو رہے ہیں مولا زیارت کے واسطے
بے چین ہیں یہ آنکھیں عبادت کے واسطے
آنکھوں کو کربلا کا راستہ دکھا مولا ہمیں بلا
بکھرے پڑے تھے ٹکڑے تن پاش پاش کے
نوحے وہاں پڑھیں گے قاسم کی لاش کے
ٹکڑوں پہ جس جگہ روتی تھیں فاطمہ مولا ہمیں بلا
سینوں میں رک نہ جائے مولا ہمارا دم
ماتم تمہاری غربت پہ کرنے آئیں ہم
لگتے نہیں ہیں دل مولا ترے بنا مولا ہمیں بلا
غازی کے خوں سے نوحے وفا کے رقم ہوئے
جہاں مشک کو بچاتے بازو قلم ہوئے
جہاں تیر مشک میں اور آنکھ میں لگا مولا ہمیں بلا
حسرت ہے روتے روتے مر جائیں ہم وہاں
ہائے آپ کے گلے پر خنجر چلا جہاں
اور بے کفن جہاں لاشہ تھا آپ کا مولا ہمیں بلا
عاشور ہے وہ احسن یا اربعین ہے
ہر ایک ماتمی کو اسد یہ یقین ہے
عباس ایک دن سب کو بلائے گا مولا ہمیں بلا
جس جا پہ گوشوارے معصومہ کے چھنے
رخساروں پر طمانچے سکینہ کو تھے لگے
رخسار اپنے آ کر پیٹیں گے اس جگہ مولا ہمیں بلا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.