Bachaya Hussain Ne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Bilawal Ali Hussaini
دین کی بقاء حسین بادشاہ
سر دے کے دیں خدا کا بچایا حسین نے
وعدہ خلیل کا تھا نبھایا حسین نے
صدیوں میں انبیاء سے نہ تکمیل ہو سکی
جو ایک دن میں کر کے دکھایا حسین نے
بنجر تھی اک عمر سے جو ارض کربلا
اس کو معلی آ کے بنایا حسین نے
حق کی اذان بن گئی ھل من کو وہ صدا
انسان کا ضمیر جگایا حسین نے
چہرے پہ مل کے رو دیئے بے شیر کا لہو
معصوم کا یوں سوگ منایا حسین نے
رن میں بجھا کے اپنے چراغوں کی روشنی
اسلام کے دیئے کو جلایا حسین نے
مظلومیت کی ہے یہی جواد انتہا
خود اپنے قاتلوں کو رلایا حسین نے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.