Hal min nasir
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Anj. Masoomeen
ھل من ناصر ھل من ناصر
کون ہے میری مدد کو حاضر
ھل من ناصر ھل من ناصر
عصر کو گونجی جب یہ صدا
لرزے سُن کر ارض و سما
جانتا جو ہے مجھ کو جانے
جو نہیں جانتا وہ پہچانے
تم پر حق ہو میرا ظاہر
کون ہے میری مدد کو حاضر
ھل من ناصر ۔۔۔
نانا محمد نانی خدیجہ
بابا علی ماں فاطمہ زہرا
بھائی حسن سردارِ جِناںہے
قبضے میں میرے کون و مکاں ہے
میرا منکر حق کا کافر
کون ہے میری مدد کو حاضر
ھل من ناصر ۔۔۔
میں ہوں قرآں میں ہوں ایماں
منکر میرا دُشمن یزداں
نفسِ خدا ہوں نفسِ نبی ہوں
جانِ نبی ہوں میں بھی علی ہوں
میں ہوں جلالِ حق کا مظہر
کون ہے میری مدد کو حاضر
ھل من ناصر ۔۔۔
صبح سے تم نے دیکھے نظارے
خون میں ڈوبے چاند اور تارے
نانا نبی کے دین پہ وارے
جان سے جو تھے مجھکو پیارے
کوئی رہا نہ ہم دم و یاور
کون ہے میری مدد کو حاضر
ھل من ناصر ۔۔۔
لاش میرے اکبر کی پڑی ہے
اس پہ جوانی روتی کھڑی ہے
پھُول سا جسم اور نیزہ اور پیکاں
تم نے کیا گھر میرا ویراں
چھین لیا کیوں مجھ سے اکبر
کون ہے میری مدد کو حاضر
ھل من ناصر ۔۔۔
لُٹ لی تم نے میری کمائی
کوئی بچا نہ بیٹا نہ بھائی
حکمِ خدا سے تم سے لڑا ہوں
خون میں ڈوبا تنہا کھڑا ہوں
زخمی پیاسا ہوں مین مسافر
کون ہے میری مدد کو حاضر
ھل من ناصر ۔۔۔
تم کو کوئی احساس نہیں ہے
کوئی بھی میرے پاس نہیں ہے
بحرِ مدد عباس نہیں ہے
مجھ سا کوئی بے آس نہیں ہے
گھیرے ہیں سب مجھ کو کافر
کون ہے میری مدد کو حاضر
ھل من ناصر ۔۔۔
گِرتا ہوں میں کوئی سنبھالے
زخموں سے کوئی تیر نکالے
ماں کی میری آئی سوری
سر دینے کی ہے تیاری
عصر کاہے ہنگامِ آخر
کون ہے میری مدد کو حاضر
ھل من ناصر ۔۔۔
جسکا گھرانہ سارا کریم
تنہا مالک زبح عظیم
قایم تا ظہور حجت
ہے وہ فہیم طالب نصرت
ھل من ناصر ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.