Dar gira, kaisay gira kyun Syeda roti rahi?
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Zawar Haji Shabbir Hussain
در گرا، کیسے گرا کیوں سیدہ روتی رہی؟
ہائے غاصب ہنس رہا تھا فاطمہ روتی رہی
یہ وطن کا حال ہے بی بی نے سوچا شام کا
چوم کر زینب کے سر کی وہ ردا روتی رہی
جس جگہ کل تک محمد بیٹھتے تھے اس جگہ
دیکھ کر بابا کے قاتل کس طرح روتی رہی
دیکھ کر مٹی پہ بابا کی سند وہ مر گئی
تھام کر وہ دل کو بس حیرت زدہ روتی رہی
رو کے پوچھا مرتضی کے کیوں گلے میں ہے رسن؟
آگ کے شعلوں میں گھر کر وہ کساء روتی رہی
گود خالی کر گیا اجر رسالت یوں دیا
کس طرح سوچو محمد کی بقاء روتی رہی
زیر خنجر دیکھ کر شبیر کو وہ چپ رہی
دیکھ کر نیزے پہ بیٹی کی ردا روتی رہی
یہ فقط محسن نہیں ہے آل احمد ہے بتول
گود میں کوثر لیے کیوں اسماء روتی رہی؟
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.