Molaiyo Ghadeer Ka Rasta Na Chhorna
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Ghadeer recited by Mir Hasan Mir
مولائیو غدیر کا رستہ نہ چھوڑنا
سب چھوڑ دینا ذکر علی کا نہ چھوڑنا
پھل ایک روز دے گا یہ بولے ابوتراب
میثم تم اس درخت کو پیاسا نہ چھوڑنا
بغض علی کی آگ سے جلتے ہیں جن کے دل
ذکر علی سے ان کو جلانا نہ چھوڑنا
ہم کو یہ مائیں دیتی ہیں جھولے میں لوریاں
ماتم نماز اور تبرا نہ چھوڑنا
زہرا نے خواب میں ابو اسحاق سے کہا
قاتل حسین کا کوئی زندہ نہ چھوڑنا
شیعہ ہو تم علی کے تو سجاد کی طرح
ماتم کے ساتھ ساتھ مصلی نہ چھوڑنا
گر چاہتے ہو تم کہ نمازیں قبول ہوں
دروازہء بتول پے سجدہ نہ چھوڑنا
آیات کوئی اور بھی لے آئے گا مگر
جبریل تم حسین کا جھولا نہ چھوڑنا
گر چاہتے ہو راضی ہوں حسنین و فاطمہ
حیدر کے دشمنوں پے تبرا نہ چھوڑنا
ہر مومنہ بہن سے ہے یہ التجا میری
زینب کی گر کنیز ہو پردہ نہ چھوڑنا
گر سامنے رسول کے ہونا ہے سرخرو
جب تک ہے سانس خون کا پرسہ نہ چھوڑنا
اکبر کہا بتول نے باہر بہشت سے
کوئی علی کا چاہنے والا نہ چھوڑنا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.