Nateeja Ek Yehi Main Ne Liya Ghadeer Se Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Ghadeer recited by Ali Raza Khan
نتیجہ اک یہی میں نے لیا غدیر سے ہے
خدا شناس ہے جو آشنا غدیر سے ہے
غدیر خم کا منبر سج گیا ہے
علی مولا نبی نے جو کہا ہے
علی اور مصطفی جس جا کھڑے ہیں
جہاں دو نور اک جا مل رہے ہیں
وہ منبر ہے کہ یا عرش علا ہے
علی جیسا کسی کو ہم نہ جانیں
نبی نے جو کہا بس وہ ہی مانیں
ہمارا مولا تو بس مرتضی ہے
یہی تو بغض ہے نا مرتضی سے
لڑائی کر رہا ہے وہ خدا سے
غدیر خم سے جس کو مسئلہ ہے
یقینا جا کے دوزخ میں گرے گا
ابد تک آگ میں جلتا رہے گا
علی کی شان سے جو جل رہا ہے
پڑھیں من کنت مولا اے پیمبر
مکمل دین ہو جائے علی پر
یہی خم میں خدا کا فیصلہ ہے
علی کے بن اسد ہے سب خسارہ
علی کے بن نہیں ہو گا گزارہ
علی سارے جہاں کا آسرا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.