Haider Haq Da Imam Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sajjad Ashraf Taqvi
حیدر حق دا امام ہے
یہ سچائی عام ہے
اس کی قسمت میں ہے فقیری
بھول گیا جو لفظ غدیری
کیا اس کا اسلام ہے
منظر کا پس منظر کیا ہے
پوچھو نبی سے حیدر کیا ہے
خالق کا ہم نام ہے
آیت آیت سورہ سورہ
مدح علی ہے قرآں پورا
اس درجہ اکرام ہے
کر دے جو انگلی کا اشارہ
ڈوبتا سورج پلٹے دوبارہ
حیدر جس کا نام ہے
دشمن کو کب تھا اندازہ
حیدر توڑیں گے دروازہ
خیبر میں کہرام ہے
کیسے پڑھوں حیدر کے فضائل
میری زباں ہے کب اس قابل
یہ نبیوں کا کام ہے
میثم کا سر جھک نہیں سکتا
ذکر حیدر رک نہیں سکتا
ہر کوشش ناکام ہے
یہ بھی ہے سجاد قصیدہ
حق نے اختر نفس خریدہ
مت پوچھو کیا دام ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.