Gham Karbala Na Jane Ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Syed Muhammad Shah
غم کربلا نہ جانے کا صغری سے پوچھیے
کیسے رہی وطن میں یہ دکھیا سے پوچھیے
کرب و بلا کی آس کو دل میں رکھے ہوئے
اکبر کے نام کے وہ جلاتی رہی دیے
صغری کو تنہا چھوڑ کے سارے چلے گئے
روتی تھی کتنا اہل مدینہ سے پوچھیے
کرتی رہی جو زینب مضطر کی منتیں
اور ہاتھ جوڑ جوڑ کے سرور کی منتیں
غازی چچا کی اور کبھی اکبر کی منتیں
کیسے جدا ہوئی وہ سکینہ سے پوچھیے
جب شہ رگ حسین پہ خنجر ہوا رواں
بیٹے کو ذبح کرنے سے خود روکتی تھی ماں
قاتل کی تیرہ ضربوں کے ہاتھوں پہ ہیں نشاں
خنجر تھا کتنا کند یہ زہرا سے پوچھیے
سینے میں اک جوان کے برچھی گڑی ہوئی
اور سانس اک ضعیف کے لب پر رکی ہوئی
دیکھی ہے کس کی تیر سے گردن کٹی ہوئی
صغری کے خواب حضرت سلمی سے پوچھیے
اکبر کی لاش دیکھ کے بے حال یوں ہوئی
اٹھی کبھی حسین کی طرح کبھی گری
نور نظر کے ساتھ نظر بھی چلی گئی
آنکھوں کا نور کیا ہے یہ لیلی سے پوچھیے
حالت ہی ہو گئی تھی کچھ ایسی حسین کی
بکھری تھی لاش ٹکڑوں میں اتنی حسین کی
پہچان تک نہ پائی بہن بھی حسین کی
مقتل کا حال زینب کبری سے پوچھیے
کس ظلم نے جواں کی کمر کو جھکا دیا
کس غم نے بچپنے میں ہی بوڑھا بنا دیا
کیوں ہو گئے ضعیف وہ دونوں ہوا ہے کیا
سجاد اور فاطمہ صغری سے پوچھیے
دیکھے ہیں چار برسوں میں اس نے کئی ستم
آیا تبھی ہے وقت سے پہلے کمر میں خم
پہلو پہ ہاتھ رکھ کے اٹھاتی رہی قدم
چلنا کمر جھکا کے سکینہ سے پوچھیے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.