Suno Suno Ghadeer Ki Sada Ali Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Ghadeer recited by Hasnain Abbas
سنو سنو غدیر کی صدا علی علی
خدا کو پانے کا ہے راستہ علی علی
وہ جانتا ہے جو غدیری اور حق شناس ہے
ولایت علی ولی ہی دین کی اساس ہے
خدا سے اور نبی سے ہے وفا علی علی
غدیر یعنی مصطفی کے دین کی نوید ہے
غدیر یعنی جو ولایتی ہے اس کی عید ہے
غدیر یعنی حق کا فیصلہ علی علی
رکھو نہ دیکھو اپنے دل میں دشمنی غدیر سے
خدا سے دشمنی ہے گر ہو دشمنی امیر سے
ہے مرضی خدا کا ترجمہ علی علی
ترازو ولا میں سب عقیدے تھے جو تل گئے
کہیں پہ چہرے کھل گئے کہیں پہ شجرے گھل گئے
نبی نے جب غدیر میں کہا علی علی
ارے او منکر علی کتاب کھول پڑھ زرا
علی سے بغض میں جو کر رہا ہے تو خدا خدا
ہے کرتا آیتوں میں خود خدا علی علی
پکارنا علی کو مشکلوں میں کب فضول ہے
عمل کرو نہ اس پہ یہ بھی سنت رسول ہے
کہا ہے خود رسول نے بھی یا علی علی
ہم ایسے ویسے دامن نجس کو کیسے تھام لیں
سکھایا ہی نہیں جو ہم کو ماں نے کیسے نام لیں
کہ ہم نے لوریوں میں بس سنا علی علی
بھلائی ہے اسی میں بھائی بات مان جائیے
کسی بھی ایرے غیرے کو امام مت بنائیے
نبی نے کہہ دیا تو کہہ دیا علی علی
علی ولی کے ہاتھ میں جو فاطمہ کا ہاتھ ہے
اسد کہاں یہ نوریوں کے عقد ہی کی بات ہے
ازل سے ہے غرور فاطمہ علی علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.