Ali Ali Kar Ke
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sajjad Ashraf Naqvi
دل کھلیں گے علی علی کر کے
ہم جئیں گے علی علی کر کے
کہہ رہی ہے جدار کعبہ یہ ہی
در کھلیں گے علی علی کر کے
آج کعبہ بنے گا قبلہ ضرور
سر جھکیں گے علی علی کر کے
جتنے بت ہیں سقیفہ والوں کے
توڑ دیں گے علی علی کر کے
ہوگا محشر کا روز عید کا دن
ہم اٹھیں گے علی علی کر کے
سامنے ہوگا چشمہ کوثر
ہم پئیں گے علی علی کر کے
دھونا چاہتا ہے گر گناہوں کو
وہ دھلیں گے علی علی کر کے
دل سے سجاد اور رضا نے کہا
ہم جئیں گے علی علی کر کے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.