Haye Muslim Ghareeb
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Muslim (a.s) recited by Mesum Abbas
لوگو یہ شہر کوفہ مسلم کی کربلا ہے
اک بے وطن یہاں بھی فوجوں میں گھر گیا ہے
برسے ہیں تیر اس پر مارے گئے ہیں نیزے
لاکھوں سے پھر بھی مسلم لڑتا رہا اکیلے
نہ بھائی ہے نہ بیٹے نہ کوئی آسرا ہے
عاشور سے بھی پہلے عاشور کا ہے منظر
خوش ہورہے ہیں ظالم مسلم کا خوں بہا کر
تلوار ہے لعیں کی مظلوم کا گلا ہے
ہوتا گیا اضافہ بیکس کی بیکسی میں
کھینچا گیا ہے لاشہ کوفے کی ہر گلی میں
شبیر کی طرح سے سر جسم سے جدا ہے
پھینکا گیا جس دم ان کو بلندیوں سے
آواز ٹوٹنے کی آئی تھی پسلیوں سے
مظلوم کے لبوں پر بس ہائے سیدہ ہے
قاصد شہ ہدی کا پیاسا تھا بے وطن تھا
چالیس دن ہوئے تھے لاشہ بھی بے کفن تھا
جو شہ کے ساتھ ہوگا سب کچھ وہی ہوا ہے
کوفے میں در بدر تھے مسلم کے شاہزادے
اپنے پدر کو آخر کیسے کفن وہ دیتے
سجاد پر جو آیا ویسا ہی مرحلہ ہے
ازلان اور میثم تھا سیدہ کا نوحہ
اے میرے لعل تجھ کو مارا گیا ہے پیاسا
مسلم کی لاش پر بھی زہرا کی یہ بکا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.