Shadi Hai Syeda Se Janab Ameer Ki
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sajjad Ashraf Naqvi
شادی ہے سیدہ سے جناب امیر کی
بارات آرہی ہے نبی کے وزیر کی
مصروف انتظار خدا کا رسول ہے
فرش زمیں پہ حور و ملک کا نزول ہے
یہ جشن اشتراک علی و بتول ہے
رحمت برس رہی ہے خدائے قدیر کی
ہیں بے مثال سارے براتی بارات میں
دولہا علی سا کون ہے اس کائنات میں
بیٹی کا ہاتھ دیں گے نبی اس کے ہاتھ میں
آدم کی جس کے ہاتھوں نے مٹی خمیر کی
نوشاہ پر نثار ہے یوسف سا خوبرو
سہرا علی کا پڑھتے ہیں داؤد خوش گلو
صدقہ علی کے نام کا بٹتا ہے چار سو
جھولی خدا نے بھر دی ہے اک اک فقیر کی
سج دھج علی کی چشم خدا کا غرور ہے
چہرے سے آشکار قیامت کا نور ہے
جامے کی ہر کرن پہ فدا برق طور ہے
شرمندہ آب و تاب ہے ماہ منیر کی
جنت نشین شانہ بہ شانہ علی کے ہیں
پیکر حسین شانہ بہ شانہ علی کے ہیں
روح الامین شانہ بہ شانہ علی کے ہیں
حیرت میں ہے نگاہ ہر اک راہگیر کی
سہرے میں آیتوں کی ہے خوشبو گھلی ہوئی
صورت ہے آب نور خدا سے دھلی ہوئی
چہرہ ہے یا کتاب خدا ہے کھلی ہوئی
بارات کیا حسین ہے روشن ضمیر کی
آئی ہے فکر نور کی وادی میں گھوم کے
مولائے کائنات کے سہرے کو چوم کے
کہتا ہے دل یہ اختر و سجاد جھوم کے
دنیا نظیر لائے مرے دست گیر کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.