Ghar lut gaya rasool
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Dilawar Hasan
گھر لٹ گیا رسول کا اماں اب آی ہو
بھای شہید ہو گیا اماں اب آی ہو
زینب کا یہ بیاں تھا اماں اب آی ہو
گھر لٹ گیا رسول کا۔۔۔
بھای شہید ہو گیا۔۔۔
کیسے بتاے قاسم نوشاہ کی داستاں
بکھرے پڑے ہیں پھول زمیں پر یہاں وہاں
زینب کا یہ بیاں تھا اماں اب آی ہو
گھر لٹ گیا رسول کا۔۔۔
بھای شہید ہو گیا۔۔۔
اٹھارہ سال پالا تھا جس کو خوشی خوشی
قربان وہ بھی کر گیا سرور پہ زندگی
زینب کا یہ بیاں تھا اماں اب آی ہو
گھر لٹ گیا رسول کا۔۔۔
بھای شہید ہو گیا۔۔۔
جو گھنٹیوں بھی چلنے کا قابل ابھی نہ تھا
وہ بھی قضا کے ہاتھوں سے بے جان ہو گیا
زینب کا یہ بیاں تھا اماں اب آی ہو
گھر لٹ گیا رسول کا۔۔۔
بھای شہید ہو گیا۔۔۔
بھای پہ میرے لال بھی قربان ہو گےء
قبضہ کیا فرات پر بے آب سو گےء
زینب کا یہ بیاں تھا اماں اب آی ہو
گھر لٹ گیا رسول کا۔۔۔
بھای شہید ہو گیا۔۔۔
کربوبلا میں آ کے اٹھای وہ سختیاں
چھینی گیء سکینہ کے کانوں سے بالیاں
زینب کا یہ بیاں تھا اماں اب آی ہو
گھر لٹ گیا رسول کا۔۔۔
بھای شہید ہو گیا۔۔۔
زہرا یہ سوچتی رہی زینب کے بین پر
کیا کیا ستم ہوے ہیں ہمارے حسین پر
زینب کا یہ بیاں تھا اماں اب آی ہو
گھر لٹ گیا رسول کا۔۔۔
بھای شہید ہو گیا۔۔۔
یہ بین کس زبان سے عشرت کروں رقم
یہ لکھتے لکھتے آشک بہانے لگا قلم
زینب کا یہ بیاں تھا اماں اب آی ہو
گھر لٹ گیا رسول کا۔۔۔
بھای شہید ہو گیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.