Zindabad Ya Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
گونجتی فضائیں ہیں ماتمی صدائیں ہیں
قافلوں کے سینوں میں درد کے سفینوں میں
یہ کڑوڑ ہا انساں دیکھ تو علی کی جاں
ان کی کربلا منزل ہے ہتھیلیوں پر دل
تیرا غم رہے آباد اے حسین زندہ باد
مولانا یا حسین، مولانا یا حسین، مولانا یا حسین
جس طرف نظر ڈالیں قافلے ہزاروں ہیں
اشک خون کے دھاڑے دور تک علم سارے
تیرے غم میں ہیں گریاں
جھیل کر ہر اک مشکل اک صدا لبوں پر ہے
اے حسین زندہ باد، اے حسین زندہ باد، اے حسین زندہ باد
زندہ باد یا حسین، زندہ باد یا حسین، زندہ باد ارض کربلا
دین حق کا پاسباں رسول حق کا ترجماں
حسینیت کا سائباں محبتوں کا آشیاں
تو نبی کا زیب و زین ہے تو علی کا نور عین ہے
فاطمہ کے دل کا چین ہے لالہ یا حسین دیں پناہ یا حسین
سلام شاہ کربلا تو ارادہء خدا
بڑا بلند حوصلہ نہیں حسین دوسرا
کبھی کہیں نہ تیرا سر جھکا بلند تھا بلند یہ سر رہا
حسین عزتوں کا بادشاہ مرحبا یا حسین چھا گیا یا حسین
پکارے اہل قافلہ حسین نے جو یہ کہا
سفر ہے اب یہ موت کا ہر اک رفیق بول اٹھا
نہیں ہے کوئی موت کا خطر حسین جب ہمارا ہمسفر
اجل ملائے ہم سے کیا نظر رہنما یا حسین پیشوا یا حسین
ظلمتوں سے جنگ کی بدعتوں سے جنگ کی
نخوتوں سے جنگ کی منافقوں سے جنگ کی
تو نظام انقلاب ہے تو پیام انقلاب ہے
تو امام انقلاب ہے انقلاب یا حسین کامیاب یا حسین
وطن سے اپنے دور تھا تو مرد بے قصور تھا
غموں سے چور چور تھا مگر وہ کیا شعور تھا
ستم اٹھا کے ہوش میں رہا نحیف ہو کے جوش میں رہا
لہو سے سرخ پوش میں رہا جوش کیا یا حسین ہوش کیا یا حسین
وہ سارا گھر لٹا گیا وہ خون میں نہا گیا
سناں پے سر بھی آگیا مگر وہ دیں بچا گیا
گواہی دے رہی ہے کربلا حسین کامیاب ہو گیا
یزید کا نشاں بھی نہ رہا سورما یا حسین ہر جگہ یا حسین
لرز رہی تھی کربلا تڑپ رہے تھے انبیا
جو سجدہ آخری کیا نباہ کے وعدہء وفا
نہ زین نہ زمین پر رہا گواہ ہے دعائے ناحیہ
تڑپ رہے ہیں حجت خدا السلام یا حسین یا امام یا حسین
ریحان و سرور عزا حسین کا ہے معجزہ
جو ان کے در پے آگیا مثال حر سنور گیا
پکارتی ہے سب کو کربلا حسین کا ہے در کھلا ہوا
فقیر کو کرے جو بادشاہ رب تیرا یا حسین سب تیرا یا حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.