Abbas Chalay Aao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
زینب سر عریاں ہے عباس چلے آؤ
مخدومہ پریشاں ہے عباس چلے آؤ
خیام حسینی کو افواج نے گھیرا ہے
گھر لٹنے کا امکاں ہے عباس چلے آؤ
شبیر کے لاشے پر جانے بھی نہیں دیتا
پہرے پہ مسلماں ہے عباس چلے آؤ
میں کیسے بچاؤں گی سجاد کو شعلوں سے
آ جاؤ تو احساں ہے عباس چلے آؤ
معصومہ کے در چھینے میرے بھائی کے قاتل نے
وہ خون میں غلطاں ہے عباس چلے آؤ
مستوروں نے ہاتھوں میں پہنی ہے رسن غازی
جانا سوئے زنداں ہے عباس چلے آؤ
ہوتا ہے جہاں ماتم آتے ہیں وہاں غازی
توقیر کا ایماں ہے عباس چلے آؤ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.