Hussain ki dukh bhari kahani
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
حسین کی دکھ بھری کہانی تمام دنیا سنا کرے گی
جو رو پڑے گا اسے جہاں میں علی کی بیٹی دعا کرے گی
حسین کی لاش بے کفن سے یہ کہہ کے زینب جدا ہوئی ہے
جو تیرے مقتل میں بچ گیا ہے وہ کام میری ردا کرے گی
حسین، باقر سے کہہ رہے تھے میری سکینہ کو ساتھ رکھنا
سفر کے ہر موڑ پر یہ بچی تمہیں دلاسے دیا کرے گی
عجیب ماں ہے کہ چھ مہینے کا لعل قربان کر رہی ہے
کبھی جو اصغر کی یاد آئی رباب زنداں میں کیا کرے گی
نبی کے روضے پہ اک ضعیفہ جناب زینب سے کہہ رہی تھی
کہ بعد عباس ہر قدم پر مری رقیہ وفا کرے گی
حسین وعدہ ہے یہ بہن کا رہائی زنداں سے پائے گی جب
بہن تمہاری یزید کے گھر تمہاری مجلس بپا کرے گی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.