Aap Ki Beti Baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Qamar Baltistani
آپ کے بعد آپ کی بیٹی روتی دربار سے چلی آئی
ہنستے رہے وہ بیٹھ کے اور میں کھڑی رہی
بابا تمہارے بعد وہ منبر سنبھال کر
ہنستے رہے سند کو ہوا میں اچھال کر
چنتی رہی میں رو رو کے تحریر آپ کی
امت نے میرے گھر کو جلایا تمہارے بعد
اس درجہ فاطمہ کو ستایا تمہارے بعد
جھیلی نہیں ہے میں نے جو مشکل ہے کون سی
گزری جو مجھ پہ کیسے سناؤں میں آپ کو
پہلو کا زخم کیسے دکھاؤں میں آپ کو
میں جانتی ہوں کیسے میں دربار میں گئی
دینے گواہی بیٹوں کو لے کر چلی تھی ساتھ
زخمی تھا میرا چہرہ جو لوٹی میں خالی ہاتھ
حالت میری یہ دیکھ کے روتے رہے علی
ہاتھوں میں اپنے آپ کی تحریر کو لیے
قاسم کا بکھرا لاشہ دکھائی دیا مجھے
واں کربلا کی میں نے ہے تصویر دیکھ لی
امت نے مجھ کو چین سے سونے نہیں دیا
بابا تمہاری بیٹی کو رونے نہیں دیا
امت ہے بھول بیٹھی کہ بیٹی ہوں آپ کی
ہر ماتمی کے کان میں آتی ہے یہ صدا
زائر جو پاک زہرا نے دربار میں کہا
اتنا کہوں گی جھوٹ تو میں بولتی نہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.