Ek rassi mein bandhay barah galay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Khan Shiraz Khan
ایک رسی میں بندھے بارہ گلے
جا بجا کھنچتے رہے بارہ گلے
شام کی راہوں سے پوچھو شام تک
کس طرح باقی بچے بارہ گلے
شام بھولے کس طرح سجاد کو
جس نے زخموں سے بھرے بارہ گلے
تشنگی سے سانس بھی مشکل ہوئی
بند کچھ ایسے ہوئے بارہ گلے
سینہء اکبر کی یاد آنے لگی
ظلم سے ایسا لڑے بارہ گلے
ان میں چھوٹا تھا سکینہ کا گلا
اس لئے جھک کر چلے بارہ گلے
دید سے نا محرموں کی شام میں
شرم سے پل پل کٹے بارہ گلے
دے رہے تھے آسرا سجاد کو
لشکر زینب جو تھے بارہ گلے
اشک عابد کی ہیں سرخی کا سبب
جون کوئی کیا لکھے بارہ گلے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.