Ali ko zakhm bawaqt e sahar lagaya gaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Askari Hasan Zaidi
علی کو زخم بوقت سحر لگایا گیا
خدا کے گھر میں نمازی کا خوں بہایا گیا
نماز کرتی تھی گریہ اداس تھا سجدہ
شگاف سر تھا لہو میں لباس بھی تر تھا
علی کو ہائے مصلے سے جب اٹھایا گیا
چلائی تیغ کچھ اس طرح ابن ملجم نے
رواں ہے خون کی اک دھار سر سے حیدر کے
بپا ہے حشر ہدایت کا رکن ڈھایا گیا
بپا ہے کوفے ہر گھر میں کرب سے محشر
جبیں پہ زخم لگا ہے علی ہیں خون میں تر
نبی کی آل کو یہ کیسا دن دکھایا گیا
خدا کے دین کے ماہ تمام کا ماتم
نمازیوں میں بپا ہے امام کا ماتم
علی کا سوگ فرشتوں میں بھی منایا گیا
حسن حسین اڑاتے ہیں خاک غم ہے بپا
تڑپ کے زینب و کلثوم کر رہی ہیں بکا
نبی کی آل کا کوفے میں خوں بہایا گیا
لہو میں ڈوبی ہے محراب آج مسجد کی
کیا ہے سجدے میں شیر خدا کا سر زخمی
نبی سے وعدہ الفت کو یوں نبھایا گیا
جو دیکھا باپ کے سر سے لہو کو بہتے ہوئے
زمیں پہ بیٹھ کے عباس خاک اڑانے لگے
غریب ہو گئے کوفے میں دل دکھایا گیا
پکاریں زینب و کلثوم پیٹ کر چہرا
لحد میں سو گئے اب ہم کو چھوڑ کر بابا
اے اماں فضہ یتیمہ ہمیں بنایا گیا
کریں گے عسکری گریہ غموں سے میر ہلال
بڑھے گا فرقت حیدر میں دل کا رنج و ملال
علی کا فرش عزا ہر طرف بچھایا گیا
نبی کی آل کو امت نے کر دیا مظلوم
زمیں پہ گر گئی غش کھا کے زینب و کلثوم
لہو میں ڈوبا علی کو جو گھر میں لایا گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.