Raza ke dar pe ek sajda bohat hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Syed Mudassir Mehdi
ابھرنا تو اگر چاہتا بہت ہے
رضا کے در پہ اک سجدہ بہت ہے
بڑھا دے جو مجھے قارون سے بھی
تمہارے در کا اک سکہ بہت ہے
ہے دیوانہ در مولا رضا کا
جبھی بہلول یہ دانا بہت ہے
گھروں میں حاضری کیوں نہ کریں ہم
ہمارا رزق یوں بڑھتا بہت ہے
جو مجھ کو بخشوائے روز محشر
تیری مدحت کا یہ پرچہ بہت ہے
گھٹاتا ہے تو عظمت کیوں رضا کی
تجھے کیا حشر میں پٹنا بہت ہے
دو عالم کو اماں میں اپنی رکھے
تیرے گنبد کا وہ سایہ بہت ہے
ملانے کے لئے سورج سے آنکھیں
زمین طوس کا ذرہ بہت ہے
ملا دیتا ہے جو کرب و بلا سے
تمہارے شہر کا نقشہ بہت ہے
مدثر ہے کرم مولا رضا کا
تبھی تو نقش یہ لکھتا بہت ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.