Tum ghareebon ka bharam ho
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Sajjad Mir
جب ستاتا ہے کوئی تم یاد آتے ہو بہت
جب رلاتا ہے کوئی تم یاد آتے ہو بہت
کوئی نہیں تیرے سوا مولا رضا یا مولا رضا
تم غریبوں کا بھرم ہو تم ہماری آس ہو
دور رہ کر دور کب ہو تم تو دل کے پاس ہو
حاجت روا مشکل کشا مولا رضا یا مولا رضا
تیرے قدموں کے نشاں ہیں تجھ سے ہی پرنور ہے
تجھ سے ہی آباد ہے یہ، یہ بھی نیشاپور ہے
دل ہے میرا خیمہ ترا مولا رضا یا مولا رضا
بے خطا بھائی سے اپنے جو بھی بہنیں ہیں جدا
فاطمہ صغری کی صورت تک رہی ہیں راستہ
ہو جائیں وہ جلدی رہا مولا رضا یا مولا رضا
آپ نے دربار میں جب مسکرا کے گن کہا
روح اس میں آ گئی جو شیر تھا قالین کا
زندہ ہوا کہنے لگا مولا رضا یا مولا رضا
گھر بٹھا کر تو کھلاتا ہے ہمیں کس شان سے
روٹیاں سب کی لگیں ہیں تیرے دسترخوان سے
رازق ہے تو کونین کا مولا رضا یا مولا رضا
صحن حر عاملی صحن شفا صحن غدیر
ایک جنت میں یہ کتنی جنتیں ہیں بے نظیر
نور خدا روضہ تیرا مولا رضا یا مولا رضا
چوم کر روضہ کہا تھا اب نہیں ہو گی خطا
آ رہا ہوں لوٹ کر دامن خطا سے ہے بھرا
آئے گی پھر تم سے حیا مولا رضا یا مولا رضا
کہتے ہیں سجاد عیسی ذائقہ ہے ایک ہی
کربلا کی خاک بھی صحن شفا کی خاک بھی
یہ بھی دوا وہ بھی دوا مولا رضا یا مولا رضا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.