Moula Hasan Ki Aankhon Se Aansoo Huay Rawan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Taha Narsingh
مولا حسن کی آنکھوں سے آنسو ہوئے رواں
چہرے پہ ماں کے دیکھا طمانچے کا جو نشاں
شبر نے رکھا ہاتھوں کو خواہر کی آنکھوں پر
ٹکڑے نہ دل ہو درد کے منظر کو دیکھ کر
محسن کو مار ڈالا یہ کہہ کر گری ہے ماں
ظالم نے آگ در پہ لگائی تھی جس گھڑی
بنت رسول تھی پس دروازہ ہی کھڑی
پہلو پہ جلتا در وہ گرایا ہے الاماں
ظالم سے فضہ نے تھا بچایا بتول کو
مارا ہے درہ اور طمانچہ بتول کو
دم رک رہا تھا ہونٹوں سے بھی خون تھا رواں
چہرے کا پردہ خون میں ڈوبا ہوا تمام
پہلو سنبھالے کرتی تھیں فضہ سے یہ کلام
میری ہیں ٹوٹی ہائے دیکھو یہ پسلیاں
زہرا پہ ظلم دیکھ کے رونے لگے حسین
سر کا عمامہ پھینک کے کرنے لگے یہ بین
پالا ہے ہم کو پیس کے اس ماں نے چکیاں
زخموں کا خون تھمتا نہیں ہے بتول کا
چہرہ بھی زرد ہو گیا بنت رسول کا
اک دم ضعیفہ ہو گئیں مظلومہ ناتواں
صائب جنازہ لے کے چلے اس طرح امام
بیٹے تھے ساتھ گھر میں رکیں بیٹیاں تمام
یوں جنت البقیع کو جاتا تھا کارواں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.