Arbab Raza Maula
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Hasan Mir
ارباب رضا مولا
ارباب، ارباب، ارباب، رضا مولا
سلطان عرب
شاہ خراسان
ارباب رضا مولا
نوبت ہے تیری شاہی کا اعلان
تبدیلیاں تو لوح پہ کرتا ہے قلم سے
واقف ہے زمانہ ترے انداز کرم سے
اللہ بھی رکھتا ہے تیرا مان
روضے کی زیارت میں عجب حج کا مزہ ہے
زم زم ہے سبیل اور منا صحن شفاء ہے
روضہ ہے ترا کعبہء ایمان
پہنچاتا ہے مجھ کو یہ کسی اور فضاء میں
میں صحن میں ہوتے ہوئے اڑتا ہوں ہوا میں
ہے فرش تیرا تخت سلیمان
ہر ایک پہ کونین میں احسان ترے ہیں
قرآں کی قسم لولو و مرجان تیرے ہیں
ہے شان تری سورہء رحمن
ہو آئے نجف پھر بھی خسارے میں رہے گا
شبیر کے روضے پہ اسے کچھ نہ ملے گا
ہے جان کے جو آپ سے انجان
مشہد بہ خدا قطعہ ای از عرش برین است
جاروبکش فرش حرمت روح الامین است
عقل بشر از فضل تو حیران
رازق کی طرف سے ہے تو ہی رزق کا قاسم
ہے نظم دو عالم کا تو ہی آٹھواں ناظم
پلتے ہیں ترے رزق پہ شیعیان
تو جاگ رہا ہے تو میں سوتا ہوں سکوں سے
بندہ تیرا واقف ہے تیرے کن فیکوں سے
ہے تیرے تصرف میں میری جان
ہے عرض یہی بارگاہ شاہ زماں میں
مومن نہ رہے کوئی پریشان جہاں میں
بس آپ کا دشمن ہو پریشان
اولاد کا طالب کوئی طالب ہے شفاء کا
معصومہء قم کا انہیں دے دیجئے صدقہ
ان سب پہ بھی کر دیجئے احسان
دعبل کو ثناء کے لئے بلواتے تھے جیسے
ہے عرض کہ مجھ کو بھی بلا لیں کبھی ایسے
ہے میر حسن میر کا ارمان
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.