Mera Maula Raza Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
اے میرے مولا رضا
اے غریب الغربا
اے شہنشاہ خراساں
وہ جس سے رضامند مرا مولا رضا ہے
خوش بخت ہے راضی بخدا اس سے خدا ہے
جنت کے مکینوں کو بھی آتا ہے یہاں لطف
اس شان سے مہکی ہوئی مشہد کی فضا ہے
کیا ہوگیا گر کر لیا ہم نے یہاں سجدہ
اس در پہ تو اسلام بھی سجدے میں پڑا ہے
جب میں نے پکارا انھیں حل ہو گئی مشکل
اک بار نہیں ایسا ہر اک بار ہوا ہے
جو مانگنا ہے مانگ لو مل جائے گا تم کو
مشہد کے شہنشاہ کا دربار سجا ہے
تو خلد میں جا سکتا ہے بتلاؤں گا لیکن
پہلے یہ بتا تو کبھی مشہد بھی گیا ہے
جو دیتے ہیں سینے پہ ترے نام کی دستک
بس ان کے لیے خلد کا دروازہ کھلا ہے
حاصل ہے زمانے کا تجھے گوہر نایاب
مختار تجھے خاص یہ مولا کی عطا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.