Raazi Ho Gar Raza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Sajjad Ashraf Naqvi
راضی ہو گر رضا تو ترا بیڑا پار ہے
ان کی رضا میں مرضیء پروردگار ہے
جنت نئی نئی سی لگے گی انہیں کہاں
مشہد کی جن کو آب و ہوا سازگار ہے
ہے بند بازو بند میں اپنی بقا کا راز
ضامن رضا ہیں اور ہمیں اعتبار ہے
صحن شفا کے ہوتے ہوئے کیا وبا کا خوف
بیمار تیرا تیرے لیے بے قرار ہے
سجدہ نصیب ہو ہمیں باب مراد پر
درکار بس یہ عز و شرف بار بار ہے
دیکھا جو کہکشاں کو تو دل نے کہا کہ یہ
ساجد رضا کے روضے کا گرد و غبار ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.