Raza Nahi Milti
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Saleem Mastan
جنہیں امام رضا کی رضا نہیں ملتی
انہیں بہشت کی ٹھنڈی ہوا نہیں ملتی
یہ ارض طوس نہیں ہے شفا کا کعبہ ہے
یہاں بلاؤں کو ہرگز جگہ نہیں ملتی
سنا ہے زائر مولا رضا کے دامن میں
عطا تو ملتی ہے لیکن خطا نہیں ملتی
بچھا ہے جب سے امام رضا کا دستر خوان
میں بھوکا پیاسا ہوں یہ التجاء نہیں ملتی
فقط امام نہیں ہیں امام ضامن ہیں
سلامتی بھی یہاں کے سوا نہیں ملتی
کھلا ہوا ہے شفا خانہ امام رضا
وہ آئیں جن کے مرض کی دوا نہیں ملتی
رضا کے نام کا تعویز باندھ لے بھائی
یہ پاس ہو تو کوئی بھی بلا نہیں ملتی
زمانہ دیکھ لے کردار زینب و عباس
کہ ڈھونڈنے سے بھی کوئی خطا نہیں ملتی
وہ دور پرچم غازی سے ہیں تو حیرت کیا
ذلیل خون میں ہرگز وفا نہیں ملتی
ضرور کرب کے صحرا میں بھٹک جاتے
ہمارے غم کو اگر کربلا نہیں ملتی
زمانہ روضہ زینب کا معجزہ دیکھے
وہاں پہ کوئی بہن بے ردا نہیں ملتی
وہ آنکھیں روئیں گی محشر میں خون کے آنسو
غم حسین کی جن کو غذا نہیں ملتی
وسیلہ پنجتن پاک کا ضروری ہے
بغیر اس کے اثر سے دعا نہیں ملتی
نصیب والے ہی افہام اس کو پاتے ہیں
ہر اک جبین کو خاک شفاء نہیں ملتی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.