Laut Ke Aa Ja Mere Bhai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Mir Hasan Mir
دیتی تھی صغری یہ دہائی
لوٹ کے آ جا میرے بھائی
راستہ تکتی ہوئی مر جائے گی بہنا
تیرے بنا اب نہیں جی پائے گی بہنا
سہ نہیں سکتی میں جدائی
تم مجھے لے جاؤ گے یہ وعدہ کیا تھا
تو مجھے لے جانے نہیں آئے ہوا کیا
ہائے بہت دیر لگائی
پھرتا ہے ان آنکھوں میں اب تک تیرا چہرہ
ایک بھی پل ایسا نہیں گزرا ہے بھیا
جب کہ تیری یاد نہ آئی
بیٹھی ہوئی در پہ کبھی کرتی یہ نوحہ
ہائے میرا بھائی ابھی تک نہیں آیا
کوئی خبر بھی نہیں آئی
روتا ہوا ایسا مجھے چھوڑ گیا تو
رکتے نہیں بھائی میری آنکھوں سے آنسو
ایسی گھٹا درد کی چھائی
میں تو ہر اک وقت تیرے غم میں ہوں روتی
مجھ کو میرے بھائی خبر ہی نہیں ہوتی
کب ہوا دن، رات کب آئی
گوہر دلگیر یہی لب پہ تھا نوحہ
ہائے یہی کہتے ہوئے مر گئی صغری
لوٹ کے آ جا میرے بھائی
جینے کی اب کوئی مجھے آس نہیں ہے
کوئی بھی اب بھائی میرے پاس نہیں ہے
مجھ پہ ترس کھا میرے بھائی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.