Lash Abbas Par Shah Jo Aaye Haye Haye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
لاش عباس پر شہ جو آئے ہائے ہائے
دیکھا بھائی کو خوں میں نہائے
لپٹے بھائی کے لاشے سے سرور اور بولے
کیسے صدمے فلک نے دکھائے
چور زخموں سے سارا بدن ہے ہائے کیسے
بھائی کا بھائی لاشہ اٹھائے
دشت غربت میں بھائی کو بھائی میرے بھائی
چھوڑ کر اس طرح سے نہ جائے
رو کے بولی سکینہ کے ہائے ہائے میرے عمو
آپ ایسے گئے پھر نہ آئے
آئی شام غریباں تو زینب رو کے بولی
کون ہے اب جو آ کر بچائے
بولی زینب مدد کر مدد کر شیر میرے
میری چادر کہیں چھن نہ جائے
دیکھیں شیروں سے بھائی کا لاشہ اے خدایا
وقت بہنوں پہ ایسا نہ آئے
مانگے رو کر شہ دیں کی دختر کوزے لا کر
شمر پانی زمیں پر بہائے
کر رہے ہیں جفائیں ستمگر اے دلاور
شہ کی بیٹی کہیں مر نہ جائے
ہیں سکینہ کے رخسار نیلے ہائے اتنے
ظالموں نے طمانچے لگائے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.