Ya Ali mere zakhmi pehlu ko Zainab se chupana
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Sonu, Monu
یاعلی مرے زخمی پہلو کو زینب سے چھپانا
جب مجھ کو کفن اپنے ہاتھوں سے پہنانا
جس نے مرا حق چھینا جس نے مجھے رلایا
در میرا جلایا ہے جس نے مجھے تڑپایا
میت پہ مری ہرگز اس کو نا بلانا
آواز فغاں گونجے جو خانۂ عصمت میں
اور بند کفن ٹوٹیں بیٹے کی محبت میں
نزدیک مرے اس دم شبر کو نہ لانا
دیکھا جو تمہیں روتے غم ان کا سوا ہوگا
اے شیر خدا تم سے کہتی ہے یہی زہرا
بس سامنے بچوں کے آنسو نا بہانا
مرقد میں اکیلا ہے بن ماں کا مرا بچہ
احساس رہے اس کو نزدیک ہی ہیں بابا
تربت مرے محسن کی گھر میں ہی بنانا
پھر روح محمد کو مرقد میں نا تڑپائیں
پامال اسے کرنے وہ لوگ نا آجائیں
تربت کا نشاں میرا دنیا سے چھپانا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.