Jashn Kaaba Mein Aane Wale Ka
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sajjad Ashraf Naqvi
جب بھی تیرا رجب کی عید آئے گھر سجاتے ہیں مسکراتے ہیں
جشن کعبے میں آنے والے کا جو حلالی ہیں وہ مناتے ہیں
جشن ہے یہ غدیر والے کا آؤ اس جشن میں جہاں والو
جن پہ کوثر بھی ناز کرتا ہے جام ایسے پلائے جاتے ہیں
خود ہوائیں دیے جلاتی ہیں چاند خود چاندنی بچھاتا ہے
وہ ہے جشن نبی و آل نبی عرش والے بھی جس میں آتے ہیں
دیکھ کر اس ولا کی محفل کو کہہ رہے ہیں فرشتے آپس میں
خوب فنکار ہیں علی والے فرش پہ جنتیں سجاتے ہیں
غازی عباس کا علم لے کر ہم جو بڑھتے ہیں یاعلی کہہ کر
منزلیں ساتھ چلنے لگتی ہیں ڈر کے طوفان بھاگ جاتے ہیں
میرا دعوی ہے دیکھنا جا کر سن کے ذکر علی زمانے میں
جن کی نسلوں میں تلملاہٹ ہے وہ تڑپتے ہیں تلملاتے ہیں
برسر بزم ہر منافق کا دل بھی جلتا ہے خوں بھی جلتا ہے
پھر بھی کوئی دھواں نہیں اٹھتا آگ ہم اس طرح لگاتے ہیں
کون غاصب ہے کون باغی ہے کون تلواریں پھینک کر بھاگا
کس نے دھوکہ دیا پیمبر کو ہم سے پوچھو نہ ہم بتاتے ہیں
ہم موالی علی کے ہیں گوہر ہم ہیں سجاد عاشق حیدر
یاعلی کہہ کے اپنے ہاتھوں سے اپنی تقدیر خود بناتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.