Aye Bhai Hussain, Aye Bhai Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Mir Hasan Mir
بن تیرے نہ آرام کہیں پائے گی بہنا
رو رو کے تیری یاد میں مر جائے گی بہنا
تو عالم غربت میں اکیلا تھا اکیلا
اور تھا تیرے ہاتھوں پہ جواں بیٹے کا لاشہ
منظر وہ کبھی بھی نہ بھلا پائے گی بہنا
اجڑے ہوئے کنبے کو سنبھالوں گی میں بھائی
ہر حال میں عابد کو بچاؤں گی میں بھائی
لب پر کوئی شکوہ نہ کبھی لائے گی بہنا
بیواؤں یتیموں کو لئے بیکس و مضطر
دربار یزیدی میں رسن بستہ کھلے سر
جانا ہوا یوں بھی تو نہ گھبرائے گی بہنا
گھبرائے گی زینب جو ردا سر پہ نہ ہو گی
مر جائے گی زینب جو ردا سر پہ نہ ہو گی
بازار میں کس طرح بھلا جائے گی بہنا
دے دے کے صدائیں تجھے یہ جاں کھوئے گی زینب
تنہائی میں گھٹ گھٹ کے بہت روئے گی زینب
گھر جا کے تجھے جب کہ نہیں پائے گی بہنا
زندان میں روئی جو تیرے غم میں سکینہ
ڈھونڈے گی جو سونے کے لئے باپ کا سینہ
اس بچی کو کس طرح سے بہلائے گی بہنا
بے گور و کفن لاش جہاں ہے تیری بھیا
عباس دلاور کی بہن کرتی ہے وعدہ
روضہ تیرا آ کر وہیں بنوائے گی بہنا
صغری نے جو پوچھا کہ کہاں ہیں میرے بھیا
بتلاؤ پھوپھی اماں کہاں رہ گئے بابا
کیا جا کے بھلا صغری کو بتلائے گی بہنا
گوہر یہ کہا اور وہ بہن خاک سے اٹھی
بھیا تیرے قاتل کو میں جینے نہیں دوں گی
باطل کو مٹا کر ہی یہاں آئے گی بہنا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.