Aap Ka Muntazir Hai Yeh Sara Jahan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Sajjad Ashraf Taqvi
آپ کا منتظر ہے یہ سارا جہاں
آپ آئیں گے تو ہو گا روشن جہاں
آپ کی فوج کا اک سپاہی بنوں
جان قدموں میں میں آپ کے وار دوں
روبرو آپ کے دے دوں اپنی میں جاں
میرے مولا خدارا چلے آئیے
مجھ گناہگار کو آپ اپنائیے
سن لیں مولا میرے درد دل کی زباں
آج سر پر کھڑے ہیں میرے خیبری
جگ میں چھائی ہوئی ہر طرف مرہبی
آئیں تلوار حیدر کا لے کر نشاں
مولا ہر سو ہیں دشمن کی عیاریاں
سہہ سکیں گے نہ ہم اب یہ مکاریاں
مثل میثم یہاں کٹ رہی ہے زباں
روز پڑھتا ہوں مولا دعائے عہد
میری ہوتی ہے مولا یہ جدوجہد
آپ کو میرے مولا میں پاؤں کہاں
میں تو تکتا ہی رہتا ہوں سوئے حرم
جانے کب ہوگا ان آنسوؤں پہ کرم
بہہ کے کہتے ہیں یہ میرے اشک رواں
ہے لبوں پر رضا کے اور سجاد کے
چومتے ہیں قدم اپنے اجداد کے
جن کے دم سے ملا آپ کا سائباں
اربعیں پہ بھی ڈھونڈا بہت آپ کو
روز عاشور بھی آپ کی ذات کو
آپ کا نوحہ خواں پا سکا نہ نشاں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.