Bazar me sitamgar Zainab ko laa rahay hain Abbas ko bulao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Nazim Party
بازار میں ستمگر زینبؑ کو لا رہے ہیں عباسؑ کو بلاؤ
آلِ نبیؐ کو ظالم در در پھرا رہے ہیں عباسؑ کو بلاؤ
سیدانیاںؑ تو شہہؑ کے ماتم میں رو رہی ہیں
اور بے حیا ستمگر خوشیاں منا رہے ہیں عباسؑ کو بلاؤ
اِک اشک پر ہیں جن کے دونوں جہان صدقے
ہنس ہنس کے شام والے اُن کو رلارہے ہیں عباسؑ کو بلاؤ
بے خوف ہو کے ظالم غاصب غلام زادے
شہہؑ کی یتیم بچی پہ ظلم ڈھا رہے ہیں عباسؑ کو بلاؤ
بیمار سارباں سے گھبرا کے بولی زینبؑ
ہم بے ردا کُھلے سر دربار جا رہے ہیں عباسؑ کو بلاؤ
اِک ماں تڑپ تڑپ کے فریاد کر رہی ہے
سجادؑ کے ستمگر دُرے لگا رہے ہیں عباسؑ کو بلاؤ
پھر وقت آ گیا ہے دنیا میں آج گوہرؔ
اھلِ ستم جہاں میں پھر سر اُٹھا رہے ہیں عباسؑ کو بلاؤ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.