Lareeb Ibadat Bhi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sajjad Ashraf Taqvi
لاریب عبادت بھی شہادت کا بیاں ہے
سجدے کی جبیں پر بھی تو ماتم کا نشاں ہے
ہے کون جماعت میں جو فزت کی صدا دے
اب مسجد کوفہ میں نمازی وہ کہاں ہے
روتی ہے لہو چشم عبادت تجھے مولا
سجدہ ہے کہ گریہ ہے اذاں ہے کہ فغاں ہے
مولا کے موالی ہی نہیں سوگ میں ڈوبے
مولا کا عزادار تو سب کون و مکاں ہے
حیدر کے یتیموں کا برا حال ہے غم سے
غش کھاتے ہیں غمخوار قیامت کا سماں ہے
تفسیر شہادت ہے تری کرب و بلا میں
غم سینہء افلاک میں تیرا ہی نہاں ہے
سجاد و کلیم آئے ہیں سر پیٹتے روتے
ہر قطرہء خوں آج عجب نوحہ کناں ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.