Hussain Likha Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Sajjad Ashraf Naqvi
جبین دین خدا پر حسین لکھا ہے
علی و زہرا نے مل کر حسین لکھا ہے
جہاں سے چاہو پڑھو داستان کرب و بلا
ہر اک ورق پہ برابر حسین لکھا ہے
جلیں گے اور نہ تھکیں گے کبھی بھی اے فطرس
کہ اب تمہارے پروں پر حسین لکھا ہے
سوال ایک تھا بیعت ترے فسانے میں
جواب میں تو بہتر حسین لکھا ہے
حسین منی لکھوں تو من الحسین کے بعد
یہ لگتا ہے کہ پیمبر حسین لکھا ہے
سیہ غلاف حرم یہ بتا رہا ہے ہمیں
کہ اس مکان کے باہر حسین لکھا ہے
رفو نہیں ہے یہ زخم عزا کی ابجد سے
سیاہی خوں سے بنا کر حسین لکھا ہے
ہمارے ہاتھ اٹھیں کس طرح نہ ماتم میں
ہمارے سینوں کے اندر حسین لکھا ہے
لکھا ہے چاند کے سینے پہ جیسے نام علی
علی کے سینے پہ اکبر حسین لکھا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.