Hasan Ki Sana Karein
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Sajjad Ashraf Naqvi
جو چاہتے ہیں خیر سے ہر شر جدا کریں
لے کر خدا کا نام حسن کی ثناء کریں
واجب ہے اہل شام پہ صلح حسن کے بعد
تاج شہی کو بھیک کا کاسہ کہا کریں
تحریر صلح نامہ ہے یا فرد جرم ہے
شرطیں حسن کی پڑھ کے کبھی تبصرہ کریں
تقدیر اس کو کہتی ہے تحریر مجتبی
جس کے قلم سے لوح و قلم مشورہ کریں
شبر دعائیں کرتے تھے قاسم کا ہو ظہور
زینب یہ چاہتی ہیں حسن کربلا کریں
سمجھو حسن کو ماننے والے غلام ہیں
باغ فدک سے بات کی جو ابتدا کریں
حسرت ہے ہو امام زماں آپ کا ظہور
ہم جنت البقیع میں پرسہ ادا کریں
مدح حسن کو آیہ تطہیر جان کر
اکبر درود اول و آخر پڑھا کریں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.