Asghar Haye Asghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Mir Hasan Mir
ہائے بے شیر میرے رہ گیا جا کے کہاں
دشت غربت میں کہاں ڈھونڈنے جائے یہ ماں
آگئی شام ستم ہو گئے گہرے سائے
چھا گیا دشت بیاباں میں اندھیرا ہائے
جو گزرتی ہے میرے دل پہ کروں کیسے بیاں
بن تیرے لعل مجھے چین نہیں آتا ہے
یاد آتی ہے تیری دل میرا گھبراتا ہے
گود میں آ جا میری میرے بیٹے میری جاں
تو مجھے روتا ہوا چھوڑ گیا ہے جب سے
ڈھونڈتی پھرتی ہوں میں دشت مصیبت میں تجھے
کوئی بتلاتا نہیں ہے میرا چاند کہاں
خوں برستا ہے کہیں لاشے پڑے ہیں رن میں
خاک پر بیٹھی ہیں شہزادیاں اجڑے بن میں
کوئی مظلوموں کی اب سنتا نہیں آہ و فغاں
جو ہیں تطہیر کے وارث وہ ہوئے خاک بسر
جل گئے خیمے ردائیں بھی نہیں ہیں سر پر
دیکھ تو آکے ذرا ہے قیامت کا سماں
اس قدر ظلم سہے اتنے یہاں غم کھائے
مانگ بھی اجڑی میری گود بھی اجڑی ہائے
حال پر میرے ہوئی بیکسی نوحہ کناں
جب نہیں آیا پسر دشت بلا سے گوہر
خاک پر گر پڑی ماں روتے ہوئے یہ کہہ کر
اب کسے لوریاں دے، دے کے سلائے گی یہ ماں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.