Jo Nahi Janta Fatima Kon Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Sajjad Ashraf Naqvi
جو نہیں جانتا فاطمہ کون ہے
وہ کہاں جانتا ہے خدا کون ہے
پوچھتا رہ گیا جبرئیل امیں
یا الہی یہ زیر کساء کون ہے
روٹیاں روز لے جاتا ہے سیدہ
تیری دہلیز کا یہ گدا کون ہے
اک محمد ہیں معراج پر اے خدا
پار پردے کے یہ دوسرا کون ہے
قاب قوسین و ادنی کی منزل بتا
متصل کون ہے اور جدا کون ہے
میں غلام علی خادم سیدہ
شیخ مغرور اب تو بتا کون ہے
فاطمہ سو رہی ہیں وہ گردش میں ہے
آج چکی بھلا پیستا کون ہے
فاطمہ کی دعا سے ہوئے خلق جو
ایک اہل عزا کے سوا کون ہے
ذکر آل محمد سے عزت ہے سب
ورنہ اکبر ہمیں پوچھتا کون ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.