Syeda Zainab, Syeda Zainab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Mir Hasan Mir
سیدہ زینب، سیدہ زینب
شام تک آئی ہے تو فاطمہ جائی ہے تو بے ردا زینب
سر زمین شام پر تو نے اجالے کر دیئے
چاند اپنے دشت ظلمت کے حوالے کر دیئے
ثانی زہرا ہے تو
حیدری چہرہ ہے تو
باخدا زینب
تو پس شام غریباں لے کے غازی کا علم
بن گئی تھی حضرت عباس زہرا کی قسم
ریسماں ہاتھوں میں تھی
ہر گھڑی آنکھوں میں تھی کربلا زینب
طاقت قلب حسن ابن علی غازی کی جاں
تو پھپھی اکبر کی اور عون و محمد کی ہے ماں
لے کے رب کے نام کو
کربلا اور شام کو
سر کیا زینب
سید سجاد کی سینہ سپر بن کر چلی
کربلا سے شام تک پڑھتی ہوئی ناد علی
یہ تھا ترا حوصلہ
دی فلک نے یہ صدا
مرحبا زینب
پیاسے بچوں کو دلاسے ہر قدم دیتی رہی
بیبیوں کو حوصلے بھی دم بہ دم دیتی رہی
منظر غم ناک نے
کربلا کی خاک نے
خود کہا زینب
بھائی کا سر نوک نیزہ پر ترا سر بے ردا
ہر گھڑی تازہ ستم تھا ہر گھڑی تازہ جفا
صبر میں شبیر تھی
عزم خیبر گیر تھی
با حیا زینب
لہجہ حیدر میں خطبہ شام کے دربار میں
ڈھل گیا تھا ترا لہجہ حیدری تلوار میں
ہر طرف کہرام تھا
زلزلہ ہر گام تھا
جابجا زینب
یاعلی کہہ کر اٹھی تو خود بھی حیدر بن گئی
جب جلال آیا تو عباس دلاور بن گئی
کانپتے تھے اشقیاء
دم بخود تھی کربلا
چپ ہوا زینب
وہ تیرے بھائی کے ماتمدار جو بیمار ہیں
اے میری بی بی جو تیرے جد کے پرسہ دار ہیں
کیجئے ان پر کرم
دور ہوں رنج و الم
ہو شفاء زینب
آنسوؤں سے داستان کربلا لکھتی گئی
یاعلی یاایلیا یامرتضی کہتی گئی
قافلہ چلتا رہا
حوصلہ بڑھتا رہا
آپ کا زینب
کر دیا برباد تخت شام کو اک آن میں
گفتگو بی بی نے کی جب لہجہ قرآن میں
داد دیتے تھے علی
مرحبا بولے نبی
سیدہ زینب
مشکلیں ریحان میری مشکلوں میں پڑ گئیں
خوف دنیا خوف برزخ خوف محشر بھی نہیں
قبر روشن ہوگئی
موت بھی تھی زندگی
جب کہا زینب
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.