Tujh pe shehzadi e konain meri jaan fida
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mesum Abbas
تجھ پہ شہزادیء کونین میری جان فدا
کیا ملا تجھ کو زمانے سے مصائب کے سوا
بعد پیغمبر اسلام ہوئی اور جفا
چھینی جاگیر فدک باپ کا ورثہ نہ دیا
تجھ کو جھٹلایا گیا کتنا تڑپایا گیا
ہائے افسوس محمد کا چمن لوٹ لیا
وہ جو رہتے تھے شفاعت کے طلبگار سبھی
آ گئے گھر کو جلانے وہ ستمگار سبھی
تو نے آیات سنا دیں سر دربار سبھی
پھر بھی جھٹلاتے رہے تجھ کو گنہگار سبھی
تو نے جب نوحہ کیا ہنس دیئے اہل جفا
اور قرآن کی آیات نے یہ بین کیا
پسلیاں ٹوٹ گئیں جلتا ہوا در جو گرا
اور محسن کی شہادت کا تجھے درد ملا
روئے اس بات پہ حیدر جو تجھے غسل دیا
تا دم مرگ تیرا ہاتھ نہ پہلو سے ہٹا
کیوں چھپایا تھا بھلا تو نے یہ زخم جفا
میں تیرے بعد اسی بات پہ ہوں محو بکا
ماں چلی جائے تو لگتا ہے خدا روٹھ گیا
سائباں کوئی نہیں دنیا میں مادر سے بڑا
میری بی بی تیری میت پہ یہ بیٹوں نے کہا
نیند راتوں کی گئی آپ کا سایا جو اٹھا
ہم کو تڑپاؤ نہیں چھوڑ کے جاؤ نہیں
اب کہاں پائیں گے ہم آپ کے آنچل کی ہوا
میں تیرے نام کی تسبیح جو پڑھتا ہوں کبھی
خوں رلاتی ہے مجھے تیری مصیبت بی بی
وہ عبادت وہ مصلے پہ تیری نوحہ گری
ہاتھ اک پہلو پہ اک ہاتھ سے تسبیح پڑھی
وہ رکوع اور سجود تیری غربت پہ درود
اس اذیت میں نمازیں نہ ہوئیں تیری قضا
ایک پل کو بھی تیرے غم کو نہیں میں بھول سکا
تیری مرقد کا سنا پھر میں بقیعہ پہنچا
وہ اداسی وہ اندھیرا وہ ستمگار فضا
ہائے مرقد کی علامت کو بھی رہنے نہ دیا
روضہ بن جائے تیرا یہ ہے ارمان میرا
پھر وہاں جائیں زیارت کو سبھی اہل عزا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.