Muhammad Arabi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Shahid Baltistani
جہان حسن سے یہ انقلاب ہو نہ سکا
محمد عربی کا جواب ہو نہ سکا
پڑھا کے غیب سے بھیجا ہے میرے آقا کو
بجز نبی کوئی امی خطاب ہو نہ سکا
خدا سے دور ہے اور وہ خودی سے نا واقف
در رسول جسے دستیاب ہو نہ سکا
عرق جبین سے لے کر نبی بنائے گئے
پھر اس کے بعد پسینہ گلاب ہو نہ سکا
کرم نگاہ آقا ہیں بوذر و سلمان
وہ ذرہ کیا جو یہاں آفتاب ہو نہ سکا
حقیقتا ابو طالب کے لاڈلے کے سوا
کوئی بھی مثل رسالت مآب ہو نہ سکا
گناہ گار ہے رحمت کی بس تلاش میں ہے
ہمارا عاصی بھی یوں بازیاب ہو نہ سکا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.