Din bhar Hussain apne lahoo mein nahaye hain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Syed Mudassar Mehdi
دن بھر حسین اپنے لہو میں نہائے ہیں
کیا کیا جوان بیٹوں کے لاشے اٹھائے ہیں
اتنا تو آب بھی نہ تھا نہر فرات میں
جتنے علی کی بیٹی نے آنسو بہائے ہیں
کلثوم نوحہ پڑھتی ہیں روتی ہیں بیبیاں
شبیر باوفا کا علم لے کے آئے ہیں
خاک شفاء میں خون ملا ہر شہید کا
قاسم نے اپنے جسم کے ٹکڑے ملائے ہیں
مقتل میں ماں نے بھیجا ہے کس اہتمام سے
کرتہ پسر کا بدلا ہے گیسو بنائے ہیں
پیشانی حسین کا اصغر کا مشک کا
زینب کو تین تیر نہیں بھول پائے ہیں
کاٹا تھا جس سکون سے ظالم نے شہ کا سر
اکبر اسی سکون سے خیمے جلائے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.