Mara Gaya Rah e Khuda Main
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
پیارے نبی کا پیارا نواسہ
دریا کنارے دو دن کا پیاسا
یہ کربلا کی مہماں نوازی
یہ کوفیوں کی ہنگامہ سازی
ایسا مجاہد ایسا نمازی
کرب و بلا میں یثرب سے آ کے
بھٹکے ہوؤں کو رستہ بتا کے
انسانیت کا پیغام لا کے
اک اک وفا کے پیکر کو لے کر
اکبر کو لے کر اصغر کو لے کر
ہمراہ اپنے گھر بھر کو لے کر
وہ ھل اتی کے گھر کا اجالا
جو لافتح کی گودی کا پالا
تقدیس والا تطہیر والا
چہرے پہ کیسی تابندگی ہے
مظلومیت کی پابندگی ہے
لاشے سے پیدا کیا زندگی نے
اہل حرم کے دل ہیں نرالے
بیٹھے ہوئے ہیں کیا غم سنبھالے
اب رہ گئے ہیں سب رونے والے
بستی سے کہہ دو صحرا سے کہہ دو
خشکی سے کہہ دو دریا سے کہہ دو
مظلوم ہے وہ دنیا سے کہہ دو
اے نجم دیکھو یہ حق نمائی
اللہ اس کے غم کی رسائی
برداشت نہ ہے ساری خدائی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.