Labon se nikal kar azaan ro rahi hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Mir Hasan Mir
لبوں سے نکل کر اذاں رو رہی ہے
مصلے پہ اکبر کی ماں رو رہی ہے
دعا ہے یہی غمزدہ ماں کے لب پر
خدایا سلامت رہے میرا اکبر
وہ لے لے کے بس ہچکیاں رو رہی ہے
کبھی خاک پر بیٹھ کر راہگزر میں
جدائی میں اکبر کی ویران گھر میں
بہن غمزدہ نیم جاں رو رہی ہے
تڑپتی ہے صغری چلے آؤ بھیا
کہیں مر نہ جائے جدائی میں صغری
وہ بیمار اب ناتواں رو رہی ہے
ابھی تو گیا ہی نہیں رن میں اکبر
ابھی دل ہے اکبر کا سینے کے اندر
مگر پھر بھی نوک سناں رو رہی ہے
وہاں پر مدینے میں روتی ہے صغری
یہاں پر سکینہ کے لب پر ہے نوحہ
بہن اک یہاں اک وہاں رو رہی ہے
دعا کر رہی ہے یہ کربل میں لیلی
نہ موت آئے اکبر کو میرے خدایا
جوانی یہ سن کر بیاں رو رہی ہے
اے نازوں کے پالے ذرا سا ٹھہر جا
کہ زینب سجا لے تیرے سر پہ سہرا
کہ عون و محمد کی ماں رو رہی ہے
نبی دیکھتے ہیں فلک سے یہ منظر
صفوں میں کھڑے سب نمازی ہیں مضطر
امامت لیئے ہچکیاں رو رہی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.